the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6اپریل(ایجنسی) مشہور فلم اداکار Shatrughan Sinha شتروگھن سنہا ہفتے کے روز بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے اور پارٹی نے انھیں بہار کی پٹنہ صاحب سیٹ سے اپنا امیدوار بھی اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ الیکشن میں وہ اسی سیٹ سے بی جے پی کی ٹکٹ پر جیتے تھے۔ مسٹر سنہا نے ہفتے کے روز کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا، پارٹی کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل اور بہار کانگریس کے صدر مدن موہن جھا کی موجودگی میں رسمی طور پر کانگریس کی رسمی رکنیت حاصل کر لی۔ 

اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں مسٹر سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر



الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں صرف ایک شخص کی "تاناشاہی"چل رہی ہے جو کسی اور کی بات نہیں سنتے ہیں اس لیے انہوں نے کانگریس میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ بی جے پی میں انہوں نے ناناجی دیشمکھ جیسے قد آور سیاسی رہنما سے سیاست سیکھی ااور اٹل بہاری واجپئی جیسے بڑے رہنما کے ساتھ کام کیا۔ بی جے پی جن لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، جسونت سنگھ، یشونت سنہا جیسے بڑے رہنماؤں کی قیادت میں آگے بڑھی اور آج انہی سب بڑے رہنماؤں کو غیر فعال 'مارگ درشک منڈل' میں ڈال دیا گیا ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں انہوں نے پانچ برس کے دوران بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ ایک شخص کی وجہ سے یہ پارٹی لوک شاہی سے تاناشاہی میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ شخص کسی کی سننے کو تیار نہیں ہے۔ اسے جو بھی صلاح دی جاتی ہے اسے سننے کے بجائے صلاح دینے والے کو باغی ماننے لگتا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.