the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیرِ قانون جناب آصف پاشاہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
جناب آصف پاشاہ ماضی میں ایک باوقار اور مؤثر سیاسی شخصیت رہے ہیں۔ انہوں نے 1974 سے 1978 کے دوران جے وینگل راو کی قیادت والی حکومت میں قانونی امور، جیل خانہ جات اور شوگر انڈسٹریز کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اپنے دورِ وزارت



میں انہوں نے انتظامی اصلاحات، قانونی ڈھانچے کو مستحکم بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں۔
مرحوم آصف پاشاہ کو بالخصوص مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے باعث یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے تعلیم کو سماجی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کے قیام، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اقلیتی طبقہ کی رہنمائی پر خصوصی توجہ دی۔
اسی سلسلے میں انہوں نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور تعلیمی بیداری کی تحریک کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.