the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کم سے کم اجرت کی حد اور قومی اجرت کی شرح کو تعین کرنے کے لئے ماہرین گروپ کو تشکیل دیا ہے۔
جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزارت محنت و روزگار نے بتایا کہ اس ماہرین گروپ کی مدت نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ سے تین سال ہوگی۔
انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے ڈائرکٹر پروفیسر اجیت مشرا کو اس گروپ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس گروپ کے دیگر ممبران میں پروفیسر طارق چکرورتی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، کولکتہ ، ڈاکٹر انوشری سنہا ، سینئر



فیلو این سی اے ای آر ، جوائنٹ سکریٹری مسز وبھا بھلا اور وی وی جی این ایل آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایچ سرینواس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ وزارت محنت و روزگار میں لیبر اور روزگار امور کے سینئر مشیر ، ڈی پی ایس نیگی اس گروپ کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔
یہ ماہر گروپ مرکزی حکومت کو کم سے کم اجرت اور قومی اجرت کی شرح کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کرے گا۔ یہ گروپ اجرت کی شرحوں کو طے کرنے کے بین الاقوامی سطح پر بہترین طریقوں پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اجرت کی شرحوں کے لئے سائنسی معیارات اور طریق کار طے کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.