the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،19 مارچ (یواین آئی) کانگریس نے بیمہ ترمیم بل کو ملک کی کمپنیوں کےلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غیر ملکیوں کو ہندوستانی کمپنیوں پر اختیار حاصل کرنے کا التزام کیا گیا ہے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت انشورینس کمپنیوں کے سلسلے میں جو بل لائی ہے ، اس میں غیر ملکی کمپنیوں کو ہندوستانی کمپنیوں پر قبضہ کرنے کا اختیار دینے جیسی بہت سی خامیاں ہیں ،اس لئے حکومت کو اس بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنا چاہئے۔
انہوں نے کہا،’’اس قانون کے تحت کمپنیوں کو جو بھی پیسہ ملے گا،جو ایف ڈی آئی



،جو انوسیٹ کریں گے،اس پر آہستہ آہستہ فارن کمپنیوں کو اونرشپ دینے اور اس کوکنٹرول کرنے کا بھی التزام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کمپنیاں جو کنٹرول کریں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری جو پیسہ لگانے کی کوشش کریں گے،وہ ہمارے لئے ایسٹ انڈیا کمپنی جیسی صورت حال پیدا کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ یہ بل کس مقصد سے لائی ہے۔یہ حکومت نجکاری پر بہت زور دے رہی ہے اور ان کا بھروسہ نجی شعبہ پر ہی ہے ،اس لئے ہم یہ وضاحت چاہتے ہیں کہ حکومت بتائے کہ ایسے قدم اٹھاکر اس کا مقصد کیا کرنے کا ہے۔ حکومت بتائے کہ وہ ہندوستانی کمپنیوں کو غیر ملکی ہاتھوں میں کیوں سونپنا چاہتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.