the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیراور مرکزی وقف کونسل کے چیرمین مختار عباس نقوی نے رمضان کے مقدس مہینے میں تمام مذہبی، عوامی، ذاتی مقامات پر لاک ڈاؤن، کرفیو،سماجی فاصلے، پر موثر طریقے سے عمل کرنے اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادت وغیرہ کرنے کی اپیل کی ہے
مسٹر نقوی نے جمعرات کو ملک کے 30 سے زیادہ ریاستی وقف بورڈز کے سینئر افسران سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی۔ ملک کے مختلف وقف بورڈز کے تحت سات لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد، عید گاہ، درگاہ، امام باڑے اور دیگر مذہبی و سماجی مقامات ہیں۔ ویڈیوزکانفرنسنگ میں اترپردیش (شیعہ اور سنی)، آندھرا پردیش، بہار (شیعہ اور سنی)، دادر اور ناگر حویلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب،



مغربی بنگال، دہلی، آسام، منی پور، راجستھان، تلنگانہ، انڈومان اور ن، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڑیسہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، تریپورہ اور اتراکھنڈ وغیرہ کے وقف بورڈز کے سینئر افسران شامل ہوئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ صحت کے اہلکاروں، سیکورٹی فورسز، انتظامی افسران اور صفائی ملازمین سے تعاون کیا جانا چاہئے۔ یہ لوگ اپنی جان ہتھیلی پر لے کر عوامی صحت کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کورنٹائن، گوشہ تنہائی سینٹروں کی سلسلے میں پھیلائی جا نے والی افواہوں کو غلط ثابت کیا جانا چاہئے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں بتانا چاہئے کہ ایسے مرکزلوگوں، ان کے خاندان اور معاشرے کو کسی بھی طرح کے انفیکشن سے محفوظ کرنے کے لئے ہیں“۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.