: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 2 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) ایران–اسرائیل کشیدگی کے باعث شمس آباد میں واقع Rajiv Gandhi International Airport سے بیرونِ ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دبئی، دوحہ، ابوظہبی، جدہ، سعودی عرب، کویت، مسقط اور مدینہ جانے والی سروسز عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ شمس آباد سے روانہ ہونے والی تقریباً 22
اور مختلف ممالک سے آنے والی مزید 22 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔صورتحال کے پیش نظر Air India, IndiGo, Emirates اور Qatar Airways سمیت کئی فضائی کمپنیوں نے پروازیں روک دی ہیں۔محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے سفر مؤخر کریں اور اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال متعلقہ فضائی کمپنیوں یا ہوائی اڈے کے حکام سے معلوم کریں۔