نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے پہلے ہفتے میں آپریشن سندور پر بحث اور بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر ) کے عمل کو روکنے کے مطالبے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہو سکا ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی جمعہ دو پہر دو بجے تک اور بعد میں پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جیسے ہی اسپیکر اوم بر لانے 11 بجے ایوان کی کارروائی
شروع کی ، اپوزیشن کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے ایوان کے بیچ میں آکر ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی۔ انہوں نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کو چلانے کی کوشش کی۔
اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے کہا کہ وہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اپوزیشن قصداً ایوان کو چلنے نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے ہو تو مل کر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔