: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بالی وڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر قانونی مسئلہ میں پھنس گئے۔ الزام ہے کہ انہوں نے بنگلورو کے ایک پب ایونٹ کے دوران عوام کے بیچ فحش اشارہ کیا، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔واقعہ 28 نومبر کو بنگلورو کے ایک پب میں منعقدہ پرائیویٹ ایونٹ کے دوران پیش آیا۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ شکایت گزار کے مطابق اس وقت پب
میں کافی تعداد میں خواتین موجود تھیں، اور آریان خان کا یہ اشارہ خواتین کی توہین اور ان کی عزت مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ایک وکیل اویس حسین نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ آریان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہِتا کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کی جانی چاہیے۔پولیس نے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ پب کے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر کے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے