the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رائےپور،27دسمبر(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے ساتھ ہی این پی آر کے سلسلے میں اٹھے تنازعہ کے درمیان مودی حکومت کا نام لئے بغیر اس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے بھائی کو لڑانے سے کبھی ملک کا فائدہ نہیں ہوسکتا۔
مسٹر گاندھی نے آج یہاں چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ منعقد تین روزہ قومی قبائلی رقص فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سبھی مذاہب،ذات ،قبائلیوں،دلتوں ،پسماندہ طبقوں کو ساتھ لئے ملک کو اور معیشت کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر نظام میں غریب ،کسان ،مزدور مل کر آگے بڑھانے میں اپنا اپنا تعاون دیتےہیں۔محض 10سے 15 صنعتی خاندانوں کو سبھی کچھ دے کر آپ ہندوستان کو آگے



نہیں بڑھا سکتے۔
انہوں نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں سبھی کی آواز سنے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو چاہے کرو لیکن وہاں ایک دو شخص کی نہیں بلکہ سبھی کی آواز سنو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات آج کیا ہیں،سبھی کو پتا ہے۔کسان پریشان ہیں ،بےروزگاری بلندی پر ہے اور معیشت کی حالت بہتر ہی خراب ہے۔
شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کا نام لئےبغیر انہوں نے کہا کہ توڑنے سے کچھ نہیں بنایا جاسکتا ہے۔کثرت میں ہی وحدت ہے۔الگ الگ سماج،ذات ،مذہب ہمارے ملک کی خوبی ہیں، اور ان کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ منعقد قبائلی رقص پروگرام کو کثرت میں وحدت کی کوشش بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے قبائلی تاریخ اور ثقافت کو جاننے کا موقع ملے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.