نئی دہلی 25 اگست (یو این آئی) کا نگریس کے صدر ملکار جن کھر گے نے پیر کو کہا کہ بہار میں انڈیا اتحاد کی جاری ووٹر ادھیکار یا ترا کو عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے اور ہمیں ووٹروں کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی کو آگے بڑھانا ہے۔
مسٹر کھرگے نے یہاں کانگریس تنظیم سازی پرو گرام کے تحت جھارکھنڈ ، اڈیشہ ، پنجاب اور اتراکھنڈ کے پارٹی مبصرین کی میٹنگ
میں کہا کہ پارٹی کو رائے دہندوں کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی کو آگے بڑھانا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو پیغام بھی دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تنظیم میں ضلع صدر کی بڑی اہمیت ہے۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری، سابق وزیر اعلیٰ گووند ولبھ پنت، سابق وزیر اعلیٰ گنڈوراؤ ، وزیر دھرم سنگھ ضلع صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ خود وزیر رہتے ہوئے ضلع صدر بن گئے۔