: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/چنڈی گڑھ، 10 مارچ (یو این آئی) پنجاب میں پارٹی کی تاریخی جیت پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اتنے بڑے مینڈیٹ سے ڈر لگتا ہے لیکن اپنی امیدوں اور امنگوں پر پورا اتریں گے پنجاب میں پارٹی کی بڑی جیت پردہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی موجودگی میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ نتیجہ ریاست کی سیاست میں ایک
بڑا انقلاب ہے۔ بڑی بڑی کرسیاں ہل گئی ہیں۔ وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی، سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، کیپٹن امریندر سنگھ اور راجندر کور بھٹل، سکھبیر سنگھ بادل، نوجوت سنگھ سدھو، بکرم سنگھ مجیٹھیا جیسے تجربہ کار لیڈروں کو ریاست کے عوام نے کراری شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یں ریاست کےعوام نے کمال کردیا ہے۔ یہ بہت بڑا انقلاب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’ہمیں غرور نہیں کرنا ہے۔ محبت، پیار اور خدمت کی سیاست کرنی ہے۔