: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم جنوری ( یو این آئی ) 50 کلوگرام کے ڈی اے پی کھاد کی فی بوری کی قیمت 1350 روپے مقرر کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے کسانوں کی ضرورت کے مطابق پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں فصل انشورنس اسکیم کے موجودہ
ایریا کو بڑھانے اور ڈی اے پی کے تھیلے کی قیمت 1350 روپے مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے میٹنگ کے بعد یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں بتایا کہ کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی پر سبسڈی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے یک وقتی خصوصی پیکیج میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔