the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 اپریل (ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ نے سمندری طوفان fani-cyclone فاني کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرنے اور ریلیف آپریشن کے لئے چار ریاستوں کو 10 ہزار 86 کروڑ روپے کی پیشگی مالی امداد دینے کی ہدایت دی ہے۔ 
وزارت نے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں کیےگئے فیصلے کی بنیاد پر یہ رقم جاری کرنے کو کہا ہے۔ یہ رقم ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔ 
وزارت داخلہ کے مطابق آندھرا پردیش کو 200.25 کروڑ، اڈیشہ کو 340.875 کروڑ، تمل ناڈو کو 309.375 کروڑ اور مغربی بنگال کو 235.50 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔ یہ رقم فانی طوفان سے پہلے احتیاطی اقدامات کرنے اور ریلیف آپریشن کے



لئے دی جا رہی ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق فاني طوفان کے آج بھیانک شکل اختیار کرلینے کا خدشہ ہے۔ یہ یکم مئی تک شمال مغربی کی جانب بڑھے گا اور پھر آہستہ آہستہ شمال مشرقی کی جانب گامزن ہوگا۔ حکومت مشرقی ساحلی ریاستوں پر اس کے اثرات پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس اور کوسٹ گارڈ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور وہ ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 25 اپریل ہی سے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات متعلقہ ریاستوں کو ہر تین گھنٹے پر صورتحال کی معلومات دے رہا ہے۔ وزارت داخلہ بھی متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.