the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندان پرمبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لیےایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی عزت افزائی نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے کے لئے اکساتی ہے مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان کے ہر حصے میں خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اس



کے لیے ملک کے باشندوں کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پرہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی سیاسی جماعتیں اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں ،اس لیے ان سے جمہوری نظام کے تحفظ کی امید نہیں کی جا سکتی۔ خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں نسل در نسل چلتی ہیں اور یہ جمہوریت کی حفاظت نہیں کر سکتیں ۔ ایسی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتیں انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.