ذرائع:
آندھرا پردیش کےضلع وائی ایس آر کڑپہ کے کلکٹر ڈاکٹر سری دھر چیروکوری نے ان کے نام سے چلائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے رقم طلب کیے جانے کے معاملے پر عوام کو خبردار کیا ہے۔ کلکٹر کے مطابق، حال ہی میں ان کے دفتر کو اطلاع ملی کہ ان کے نام سے ایک جعلی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ بنا کر
لوگوں سے رقم طلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے پیغامات یا رقم کی درخواستوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کریں اور مشتبہ پیغامات موصول ہونے پر کلکٹر کے دفتر کو اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائبر پولیس آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔