: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) یمن میں حوثیوں کے کنڑول والے دار الحکومت صنعاء میں قتل کے الزام میں سزائے موت یافتہ ہندوستانی نرس نمیشا پر یا کو کل ہونے والی پھانسی ملتوی ہو گئی ہے یہ کامیابی ہندوستانی سفارتی حکام کی کوششوں کی بدولت ملی ہے جو وہاں کے حکام سے مسلسل رابطے میں تھے رائع نے بتایا کہ ہندوستانی نرس
نمیشا پریا کے معاملے میں یمن کے مقامی حکام نے 16 جولائی 2025 کو طے شدہ پھانسی ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہند نے اس کیس کے آغاز سے ہی ہر ممکن مدد فراہم کی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے نمیشا پریا کے خاندان کی درخواست پر دوسرے فریق کے ساتھ باہمی یا رضامندی سے معاملہ حل کرنے کے لیے مزید وقت مانگنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔