the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد کا معروف اور معتبر اردو روزنامہ اعتماد آج اپنے قیام کے 20 کامیاب سال مکمل کر چکا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں پر مشتمل اس درخشاں صحافتی سفر کے دوران روزنامہ اعتماد نے ہمیشہ حق، سچائی اور عوامی مسائل کی بے باک ترجمانی کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ روزنامہ اعتماد نے ابتدا ہی سے بلا خوف و خطر، غیر جانبدار اور اصولی صحافت کو فروغ دیا اور عوام کی حقیقی آواز بن کر ابھرا۔ سیاسی، سماجی، تعلیمی اور بالخصوص اقلیتی مسائل کو مؤثر، مدلل اور ذمہ دارانہ انداز میں اجاگر کرنا اس اخبار کی نمایاں شناخت بن چکا ہے۔ اس باوقار صحافتی ادارے کے بانی و مالک جناب برہان الدین اویسی صاحب کی مدبرانہ قیادت میں روزنامہ اعتماد نے اردو صحافت کو نہ صرف ایک نیا وقار عطا کیا بلکہ اسے ایک واضح سمت بھی فراہم کی۔ ان کی بصیرت، اصول پسندی اور صحافت سے بے لوث وابستگی کے باعث اعتماد آج ملک کے صفِ اوّل کے اردو اخبارات میں شمار کیا جاتا ہے۔ دو



دہائیوں کے اس کامیاب سفر میں ادارے سے وابستہ مدیران، صحافیوں، تمام ملازمین اور وفادار قارئین کی مسلسل محنت، تعاون اور اعتماد نے روزنامہ اعتماد کو ایک مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کی۔ 20 سالہ تکمیل کے پُرمسرت موقع پر صحافتی حلقوں، سماجی شخصیات اور مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے روزنامہ اعتماد اور جناب برہان الدین اویسی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے اراکینِ اسمبلی، کارپوراٹرس اور دیگر قائدین نے دفترِ اعتماد پہنچ کر جناب برہان الدین اویسی صاحب کی گلپوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں اخبار کے سینئر و جونیئر صحافی، تمام ملازمین اور قارئین کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے روزنامہ اعتماد کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اخبار آئندہ بھی سچائی، حق گوئی اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.