: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 9 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پہلگام میں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم سیاحوں کا مذہب پوچھنے اور ان کا سند ور مٹانے کی بزدلانہ حرکت کی ہے ، جس پر ہندوستان اور ہماری فوج نے نے آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا ہے اور اب پورا ملک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور کانگریس کو یہ
پیغام دینے کے لیے جے ہند یاترا نکال رہی ہے کانگریس نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی حکومت اور فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی میں پورا ملک متحد ہے۔ ہماری فوج پاکستان میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے لیکن اس کی فوج ہمارے گرودوارہ اور معصوم شہریوں پر حملہ کر کے اپنے مذموم اور ناپاک عزائم کا اظہار کر رہی ہے۔