: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 جون (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ زمین پر موجود تمام نباتات وحیوانات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ "عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہم اپنی زمین کے بھرپور
حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "آئیے ہم سب مل کر اپنے ساتھ پھلنے پھولنے والے نباتات و حیوانات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹھوس کوششیں کریں۔ پیہم کوششوں سے ہم اس زمین کو آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر مقام بنا سکتے ہیں"۔