آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کی جانب سے انجینئر عاطف اشعر کو ضلع بیدر کا ڈسٹرکٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری نہ صرف ان کی محنت، لگن اور پارٹی سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ ان پر قیادت کے اعتماد کا بھی مظہر ہے۔ انجینئر عاطف اشعر نے ہمیشہ تنظیمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے
اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیدر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے، تنظیم کو فعال اور منظم کرنے، کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کی قیادت میں امید کی جاتی ہے کہ بیدر ضلع میں AIMIM مزید استحکام حاصل کرے گی اور عوامی خدمت کے میدان میں نئی مثالیں قائم کرے گی۔