the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) راجدھانی دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ ایئر لائن کے طیارے کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر اترنا پڑا طیارے کے تمام مسافرین محفوظ ہیں ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر ایس جی-11 کے ساتھ پروازکرنے والی بوئنگ B737 میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ راستے میں طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث سگنل لائٹ چمکنے لگی جس کے بعد طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ بحفاظت اتر گیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر مسافر خانے میں لے جایا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
بعد میں، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اطلاع دی کہ عملہ کے ارکان نے دیکھا



کہ بائیں طرف کے ایندھن ٹینک میں غیر معمولی طور پر ایندھن ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی چیک لسٹ کے مطابق چیک کیا لیکن ایندھن کی سطح نیچے آتی رہی۔ اس پر پائلٹ نے کراچی میں ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کلیئرنس ملنے کے بعد طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ ہوائی جہاز کے اترنے کے بعد جانچ پڑتال میں بائیں بازو کے مین ٹینک سے ایندھن کے رسنے کے کوئی ابتدائی آثار نہیں ملے۔
کراچی ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ہندوستانی طیارے کے مسافر ٹرانزٹ لاؤنج میں ہیں اور ان کی مہمان نوازی کی جارہی ہے۔ انجینئرز طیارے کی جانچ کر رہے ہیں اور خاموں کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انجینئر کی منظوری کے بعد ہی طیارے کو ٹیک آف کی اجازت دی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.