: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 7 مارچ (یو این آئی)ایوان بالا- راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے مطابق 31 مارچ کو چھ ریاستوں کی 13 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے یہ انتخابات آسام کی دو، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور تری پورہ میں ایک ایک، کیرالہ میں تین اور پنجاب میں پانچ سیٹوں کے لیے ہوں گے دراصل راجیہ سبھا میں کانگریس ممبران آنند شرما، اے کے انٹونی، شمشیر سنگھ
ڈھلوںاور پرتاپ سنگھ باجوہ کی میعاد اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شرومنی اکالی دل کے نریش گجرال اور بی جے پی کے شویت ملک کی میعاد بھی اپریل میں ہی ختم ہو رہی ہے۔
انتخابات کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 21 مارچ تک داخل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔ امیدوار 24 مارچ تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی بھی 31 مارچ کو ہی ہوگی۔