نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کروارہا ہے اور اس سلسلے میں کر ناٹک کی مہادیو پورہ اسمبلی سیٹ کے ووٹروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں ایک لاکھ سے زیادہ غلط ووٹ بنوائے گئے تھے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے نئے ہیڈ کوارٹر
اندرا بھون میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ ان کے پاس غلط ووٹ بنائے جانے کے ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں وہاں پریزنٹیشن بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد تقابلی انداز میں اور کافی تحقیق کے بعد جمع کیے گئے ہیں۔ اس سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ ووٹر لسٹ میں ہر شخص کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ بنے ہیں اور اس طرح اس سیٹ پر ایک لاکھ 250 ووٹ چوری ہوئے ہیں۔