ذرائع:
حیدرآباد: مجالسمقامی اداروں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات (بی سی) کے ریزرویشن سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حال ہی میں جاری کردہ مقامی اداروں کے
انتخابات کی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیشن نے واضح کیا کہ یہ اقدام ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) اور نامزدگیوں کے عمل کو بھی روک دیا گیا ہے۔کمیشن نے اعلان کیا کہ اگلا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تمام انتخابی عمل معطل رہے گا۔