the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

تلنگانہ میں ایس آئی آر کے تحت ووٹر لسٹوں کی نظرِ ثانی سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، تلنگانہ میں جملہ 3 کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار 448 ووٹرس میں سے 2 کروڑ 64 لاکھ 87 ہزار 213 ووٹرس کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ 73 لاکھ 39 ہزار 235 ووٹرس کو اے ایس ڈی ڈی زمرے میں رکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اے ایس ڈی ڈی زمرے میں 57 لاکھ 46 ہزار 803 غیر حاضر یا دوسری جگہ منتقل ہونے والے ووٹرس، 9 لاکھ 22 ہزار 229 فوت شدہ ووٹرس اور 6 لاکھ 70 ہزار 203 ڈپلیکیٹ ووٹرس شامل ہیں۔ کمیشن کے



مطابق، انومریشن فارم واپس موصول نہ ہونے والے ووٹرس کے ناموں کے بارے میں بوتھ لیول افسران یعنی بی ایل اوز نے گھر گھر پہنچ کر جانچ اور ضروری تحقیقات کیں۔ اس کے بعد ہی ان ناموں کو مذکورہ زمرے میں شامل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج رہ جانے والے اہل ووٹرس کو دعوے اور اعتراضات کی مدت کے دوران اپنے نام شامل کروانے کا موقع دیا گیا۔ اس کے علاوہ، 15 اور 16 اکتوبر 2026 کو خصوصی کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔ کمیشن کے مطابق، اس پورے عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو اور کسی بھی نااہل ووٹر کا نام فہرست میں باقی نہ رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.