ذرائع:
تلنگانہ میں ووٹرس کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مسودہ ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ ہونے والے افراد کو ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ غیر حاضر، نقل مکانی کرنے والے، فوت شدہ اور دوہرے اندراج کے زمرے میں شامل ووٹرس بھی اس موقع سے استفادہ کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق 18 نومبر تک اندراج کے فارموں کی طباعت مکمل کی جائے گی، جبکہ 18 سے 30 نومبر تک فارم تقسیم اور وصول کئے جائیں گے۔ 10 دسمبر تک موصولہ فارموں کی یکسوئی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 15 دسمبر تک دعوے اور اعتراضات وصول کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کی
قطعی ووٹر لسٹ 22 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ ووٹرس مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ٹول فری نمبر 1950 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔تلنگانہ میں ووٹرس کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مسودہ ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ ہونے والے افراد کو ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ غیر حاضر، نقل مکانی کرنے والے، فوت شدہ اور دوہرے اندراج کے زمرے میں شامل ووٹرس بھی اس موقع سے استفادہ کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق 18 نومبر تک اندراج کے فارموں کی طباعت مکمل کی جائے گی، جبکہ 18 سے 30 نومبر تک فارم تقسیم اور وصول کئے جائیں گے۔ 10 دسمبر تک موصولہ فارموں کی یکسوئی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 15 دسمبر تک دعوے اور اعتراضات وصول کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کی قطعی ووٹر لسٹ 22 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ ووٹرس مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ٹول فری نمبر 1950 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔