ذرائع:
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت سرکاری ملازمین پر عائد پابندیاں ریاستی اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے خدمات حاصل کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری عہدیداروں اور دیگر افراد پر بھی لاگو ہوں گی۔الیکشن کمیشن نے گوا، منی پور،
پنجاب، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے چیف سکریٹریز اور چیف الیکٹورل افسران کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایسے افراد سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھیں اور انتخابی مہم یا کسی امیدوار کے حق میں تشہیر میں حصہ نہ لیں۔ ان پانچ ریاستوں میں آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔