the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گوہاٹی، 24 جون (یو این آئی) مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کا سیاسی بحران اس وقت گہرا ہو گیا جب ریاستی وزیر ایکناتھ شندے نے 41 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو پوسٹ کیا۔
ویڈیو اور تصویروں میں مسٹر شندے اپنے حامی ایم ایل اے کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔مسٹر شندے نے یہ دعویٰ 12 ارکان کونا اہل ٹھہرائے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو مکتوب لکھے جانے کے بعد کیا۔
مسٹر شندے نے ٹویٹر پر لکھا، "آپ 12 ایم ایل اے کو نااہل قرار دے کر ہمیں ڈرا



نہیں سکتے، کیونکہ ہم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کے پیروکار ہیں۔ ہمیں قانون کا علم ہے، اس لیے دھمکیوں پر کان نہیں دھرتے۔"
ذرائع کے مطابق گوہاٹی کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں ڈیرے ڈالے ہوئے باغی ایم ایل ایز کی تعداد 44 ہوگئی ہے، جن میں آزاد اور دیگر شامل ہیں۔سینئر افسران کی قیادت میں آسام پولیس کے اہلکاروں کی ایک بڑی نفری نے ریزورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس سے کسی بھی صحافی کو ہوٹل کے 200 میٹر کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اندر کیا ہو رہا ہے اس پر ریاستی بی جے پی لیڈر اور ہوٹل کا عملہ خاموش ہے۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے۔ سنگما جمعرات کو ہوٹل پہنچے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.