: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جگتیال ضلع میں فرقہ پرست عناصر کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں شرانگیزی کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں مسلمانوں کی عیدگاہ کے ممبر کو نقصان پہنچایا گیا، بھگوا جھنڈا لہرایا گیا اور کمکما ڈال کر پوجا پاٹ کرتے ہوئے مقدس مقام کی بے حرمتی کی گئی۔ اس واقعے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور اگلے دن تک بھی ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اتوار کے روز مقامی مسجد کمیٹی کے ارکان نے ضلع کے ایس پی اشوک کمار کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔ اس میں بتایا گیا کہ بیرپور منڈل کے نرسمہلا پلی (Narsimuhulapally) موضع میں فرقہ پرست عناصر، جن میں بعض سیاسی افراد بھی شامل ہیں، نے عیدالفطر سے قبل پرامن ماحول کو خراب کرنے کی منظم سازش کی۔ انہوں نے عیدگاہ پر مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے روکنے اور اس مقام کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ عیدگاہ مرحوم شیخ امام کے نام سے منسوب ہے اور تقریباً 10 ایکڑ زرعی اراضی پر قائم ہے، جس میں سے 6 گنٹے زمین ان کے اہل خانہ نے وقف کی ہے۔ گزشتہ 6 برسوں سے یہاں باقاعدگی سے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس، ریونیو حکام اور مقامی عہدیدار موقع پر پہنچے اور مسلم نمائندوں کو پولیس
اسٹیشن طلب کرتے ہوئے دو دن میں مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم، اس دوران فرقہ پرست عناصر کو موقع سے نہیں ہٹایا گیا۔ پولیس کی موجودگی میں ہی عیدگاہ کے ممبر کو نقصان پہنچایا گیا اور وہاں مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ مسلمانوں نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پولیس کے مشورے پر مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ بعد ازاں پولیس نے مقام کو صاف کرواتے ہوئے دفعہ 144 اور 145 نافذ کر دی اور عیدگاہ کے اطراف بیریکیڈز لگا دیے۔ مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں مجلس کے ٹاؤن صدر محمد سمیر آزاد نے واقعے کی اطلاع صدر مجلس کو دی۔ ان کی ہدایت پر مجلس قائدین نے ضلع ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں مجلس کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین نے بھی ایس پی اشوک کمار سے فون پر بات کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔