the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘4 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں تباہی کی شکل اختیار کرچکی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اس پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے مسٹر کیجریوال نے آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لئے پیر سے شروع کی گئی آڈ  ایون اسکیم پر کہا کہ پورے شمالی ہند میں اس وقت دھند کی گہری چادر چھائی ہوئی ہے آلودگی سنگین صورت حال اختیار کرچکی ہے او رحکومت اس سلسلے میں کافی فکر مند ہے۔ حکومت لوگوں کو آلودگی سے راحت دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ پرالی جلانے سے جو دھواں دہلی آرہا ہے اسے روکنے کے لئے حکومت کچھ نہیں کرسکتی ہے لیکن راجدھانی میں آلودگی کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت کی طرف سے لوگوں کو ماسک تقسیم کئے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی آلودگی کم کرنے کے لئے گاڑیاں بالخصوص کاروں کے لئے آڈ۔ ایون اسکیم شروع کی گئی ہے۔ آج صبح سے ہی شروع ہوئی اس اسکیم پر پوری دہلی میں عمل کیاجارہا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر بہت کم چالان کرنے پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں تیس لاکھ کاریں ہیں۔ اسکیم شروع ہونے سے آج نصف یعنی پندرہ لاکھ کاریں سڑکوں پر نہیں اتریں۔اس سے آلودگی کم ہوگی۔ دہلی کے لوگوں نے حکومت کے آڈ ایون اسکیم کی زبردست حمایت کی ہے۔ حکومت اور عوام نے مل کر ڈھائی ماہ میں ڈینگو کو شکست دی ہے اور انہیں پورا بھروسہ ہے کہ دہلی کے لوگ مل کر آلودگی کو بھی مات



دیں گے۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کے اس الزام پر کہ کیجریوال نے اشتہارات پر کافی رقم خرچ کی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے اسے سیاسی الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جاوڈیکر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ دہلی حکومت کے اشتہار کا بجٹ ہی 150سے 200کروڑ روپے کا ہے اور ابھی بھی کافی پیسہ اس مد میں بچاہوا ہے۔ حکومت نے اشتہار کا پیسہ ڈینگو بیداری مہم پر خرچ کیا۔ دہلی حکومت کے ڈینگو مہم کو انوکھا بتاتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی عوام کے ساتھ اس جان لیوا بخار پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر جاوڈیکر کو دہلی کے لوگوں کی تعریف کرنی چاہئے نہ کہ ان کی اتنی بڑی کوشش کو کمزور کرنی چاہئے۔ شمالی ہندوستان کی آلودگی پر مرکزی حکومت کو ہی کام کرنا ہوگا اور ہریانہ‘ پنجاب اور اترپردیش میں پرالی جلانے سے روکنے کے سلسلے میں مرکز ہی کچھ کرسکتا ہے۔ اس کے لئے دہلی کو قصور وارٹھہرانا مناسب نہیں ہے۔ مرکز کو تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس کے متبادل کی تلاش کرنی چاہئے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی کے عوام آڈ ایون کی حمایت اور اس پر عمل کرتی ہے تو دوسری طرف بی جے پی اس کی مخالفت کررہی ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ بی جے پی کو دہلی کے لوگوں کی کوشش کا ساتھ دینا چاہئے نہ کہ سیاست کرنی چاہئے۔
دہلی ٹریفک پولیس سے لوگوں کو آڈ ایون پروگرام پر عمل کرانے اور لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ لفٹننٹ گورنر سے بھی اس موضوع پر بات کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.