the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدلتے وقت کی ضرورتوں کے پیش نظر ایک ایسے لچیلے اور آسان ایجوکیشن ماڈل پر زور دیا ہے جو طلبہ کی ضروریات کے مطابق تعلیم کے مواقع دینے میں اہل ہو۔
انہوں نے کہا کہ رسائی، سستی، برابری اور معیار، تعلیمی ماڈلز کی بنیادی اقدار ہونے چاہیئیں۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 100 سے زیادہ اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کووڈ کے



سبب پیدا ہوئے چیلنجز کا سامنے کرنے کی سمت میں ان اداروں کی جانب سے کیے گئے ریسرچ اور ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے فوراً ٹیکنالوجیکل حل مہیا کروانے کی سمت میں نوجوان انوویٹروں کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بدلے حالات اور ابھرتے چیلنجز کے ساتھ تال میل رکھنے کے لیے اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اداروں کو ملک اور سماج کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق آپشنل اور انوویٹیو ماڈل تیار کرنے اور نیا پن لانے اور ذاتی محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.