نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شراب کی دکان کے لائسنس کے اجراء سے متعلق مبینہ بد عنوانی کے معاملے میں تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے خلاف
منی لانڈرنگ کی جانچ پر جمعرات کو روک لگاتے ہوئے کہا کہ
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر رہا ہے چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس آگسٹین جارج کرائسٹ کی بنچ نے مدراس ہائی کورٹ کے ٹھکم پر روک لگادی جس میں ای ڈی کو 1000 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی جانچ کی اجازت دی گئی تھی۔