: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی:ای ڈی نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر نوٹس جاری کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست اور پارلیمانی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی بی آرایس پارٹی میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ سنکرانتی تہوار کے موقع پر ای ڈی نے کویتا کو طلب کیا اور بی آر ایس میں کافی تشویش دیکھی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آنے تک نہ حاضرہونے کا کویتانے فیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ کویتا نے پہلے عدالت سے درخواست کی تھی کہ نلنی چدمبرم کی طرح ان ست گھر پر ہی پوچھ تاچھ کی جائے۔ عدالت نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ کویتا کو 20 نومبر تک پوچھ گچھ کے لئے نہ بلایا جائے۔اور20
نومبر کے بعد کویتا کاکیس لیسٹ نہیں ہوا۔
عدالت نے بھی اس معاملے میں کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ لیکن ای ڈی نے کہا کہ کویتا کے استعمال کردہ سیل فون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ای ڈی نے کویتا پر دہلی شراب گھوٹالہ میں ساؤتھ گروپ کی قیادت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کویتا کو نوٹس ارون رام چندر پلئی کے بیانات کی بنیاد پر دیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کو چار بار ای ڈی نوٹس دیا گیا ہے لیکن وہ اب تک ای ڈی کی انکوائری میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کویتا کل سماعت میں شرکت کے بارے میں وکلاء سے بات چیت کر رہی ہیں۔ کیا کویتا کل سماعت میں شرکت کرے گی؟ اس پر بڑاتجسس ہے کہ وہ کیا جواب دیں گی۔