ذرائع:
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ کے مسودے میں نام شامل نہ ہونے والے پہلے سے رجسٹرڈ ووٹرس کے لیے فارم 6 جمع کرنے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ایسے ووٹرس، جن کے نام پہلے ووٹر لسٹ میں موجود تھے لیکن ایس آئی آر کے دوران جاری کردہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں، وہ حتمی ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کروانے کے لیے فارم 6 جمع کرسکتے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، پہلے سے ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود فارم 6 جمع کرنا غلط
اعلان تصور نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ایس آئی آر کے دوران یا اس کے بعد فارم 6 جمع کرنے پر کسی ووٹر کے خلاف دفعہ 31 کے تحت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم، یہ رعایت ان ووٹرس کے لیے ہے جو پہلے سے کسی دوسرے پارلیمانی یا اسمبلی حلقے میں رجسٹرڈ نہ ہوں اور جن کا اعلان قانون کے مطابق ہو۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ اس وضاحت کو مقامی زبانوں میں مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام تک وسیع پیمانے پر پہنچایا جائے، تاکہ ووٹرس اس سہولت سے واقف ہوسکیں۔