ایس آئی آر پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ، نوٹس پانے والے ووٹروں کو شخصی ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلے کرتے ہوئے نوٹس پانے والے ووٹروں کے لئے شخصی سماعت کے عمل میں نرمی کردی ہےالیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ SIR کے نوٹس حاصل کرنے والے ہر ووٹر کے گھر خود بوتھ لیول افسران (BLOs) جائیں گے۔ ووٹروں کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے BLOs خود گھروں پر پہنچ کر ضروری دستاویزات اور
ثبوتوں کی جانچ کریں گے اور انہیں حاصل بھی کریں گے۔ متعلقہ دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ذمہ داری بھی BLOs کی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ووٹروں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں کھڑے ہوکر ہونے والی دشواری سے بچانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ایسے ووٹروں کو صرف انتہائی ضروری صورت حال میں ذاتی طور پر سماعت کے لئے حاضر ہونا ہوگا۔ کمیشن نے SIR کے تحت ووٹر رجسٹریشن کے لئے فارم-6 کے استعمال کو بھی تسلیم کیا ہے۔