دہلی 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) نئی دہلی میں پیر کی صبح ایکٹر اسکیل پر 2.8 کی شدت کا ہلکا زلزلہ آیا، جس سے قومی راجدھانی کے متعدد علاقوں میں کچھ دیر کے لیے جھٹکے محسوس ہوئے۔ نیشنل
سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ صبح تقریباً 8:44 بجے آیا۔ جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں سے نکل کر میدان میں جمع ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز شمالی دہلی میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔