: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 22 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ بی جے پی پورے ملک میں اے اے پی کے بڑھتے ہوئے گراف اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے اور ای ڈی سے نوٹس بھیجوا کر ہماری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ان کے ساتھ
موجود ’اے اے پی‘کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کے بڑھتے ہوئے گراف اور اروند کیجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے ، جو ای ڈی کو ہمارے خلاف استعمال کررہی ہے۔ اتراکھنڈ ، پنجاب ، گجرات اور گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے اے اے پی کو ہراساں کرنے کے لیے ای ڈی بی جے پی کی سازش کےتحت یہ نوٹس بھیج رہی ہے۔