the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
تلنگانہ پولیس محکمہ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر اور حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج نے ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی وی آنند سے ملاقات کی۔ پیر کے روز پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے والے ڈی ایس پی سراج نے مکمل پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی۔ انہوں نے سی وی آنند کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سی وی آنند کے تلنگانہ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سراج کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ پولیس یونیفارم میں ڈی جی پی



دفتر پہنچنے والے سراج کو دیکھ کر وہاں موجود افراد حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔ ملاقات کے بعد محمد سراج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی جی پی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خصوصی پوسٹ کی۔ سراج نے لکھا، ’’تلنگانہ کے ڈی جی پی سی وی آنند سر سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی حیثیت سے اپنی نئی میعاد شروع کرنے پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ وہ تلنگانہ کے عوام کی خدمت میں مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.