: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 12 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں گانجے کے نشے میں دھت لوگوں کے ایک گروہ نے علاقہ میں ہنگامہ برپا کردیا۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کچھ نوجوانوں نے نشے کی حالت میں تشدد کیا۔ اطلاعات کے مطابق دو نوجوان تیز رفتاری سے موٹرسائیکل پر گوتم ماڈل اسکول کے قریب ایک گلی میں داخل ہوئے اور ایک آٹو ڈرائیور سے لڑائی شروع کردی جو ان کے سامنے آگیا۔ بعد میں انہوں نے آٹو ڈرائیور اور وہاں موجود بزرگ
لوگوں پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگوں نے مداخلت کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی لڑائی کے بعد ملزمان اپنے گروپ کے دیگر افراد کے ساتھ واپس آئے اور دوبارہ حملہ کردیا۔ صورت حال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب حملہ آوروں نے ایک گھر کا گیٹ بند ہونے کے باوجود پتھراؤ کیا اور اندر جانے کے لیے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور مقامی لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔