حیدرآباد 4 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے چندرائن گٹہ چوراہے پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو جانچ کے دوران نشے میں آٹو چلاتے ایک ڈرائیور کو پولیس نے روکا۔ ٹیسٹ میں الکوحل لیول 150 آنے پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے آٹو
ضبط کرلیا۔بعد ازاں آٹو ڈرائیور نے گاڑی واپس نہ کرنے پر آٹو میں سے سانپ نکال کر ٹریفک پولیس کو دھمکایا اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس کے قابو پانے سے پہلے ہی وہ سانپ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔