حیدرآباد 24 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے چکڑاپلی علاقے میں پولیس نے منشیات مافیا کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتی ہے اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ
مل کر منشیات کا کاروبار کر رہی تھی۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمین کے قبضے سے MDMA، LSD کی بوتلیں اور OG کُش ضبط کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً چار لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔