the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے آج ملک میں ڈرون کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے 120 کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی مراعات کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روزیہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے دنیا کے مقابلے میں ملک کے اندر جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی اگلے تین برسوں میں



اس شعبے میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور پیداوار تقریبا 1500 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔ ڈرون سیکٹر میں اس وقت تقریبا 80 کروڑ روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔
مسٹر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ڈرون کی تیاری سےچھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے اسٹارٹ اپ کو بھی مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے دس شعبوں کو پیداوار پر مبنی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آٹو، ٹیکسٹائل اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.