دہلی 1 دسمبر 2025 (ذرائع) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ ترک کرکے ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیاں بہار میں ہوئی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ہار کو ہضم نہیں کر پا رہیں، اسی جھنجلاہٹ کو پارلیمنٹ میں نہ نکالیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ نعرے اور ہنگامے کی جگہ نہیں بلکہ پالیسی اور قومی مفاد پر کام کرنے کا فورم ہے، اس لیے اپوزیشن نعرے بازی کے بجائے پالیسی پر زور دے، اپنی حکمت عملی تبدیل کرے اور مایوسی کے عالم سے باہر نکل کر مثبت سیاست کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ ارکانِ پارلیمان کو نشانہ بنانے کے بجائے مؤثر قانون سازی اور ملک کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے۔