the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
لکھنؤ:21ستمبر(یواین آئی)حال ہی میں جیل سے رہا ہونےوالے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کے نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر اپنے پریوار کے ساتھ ملاقات کی ریاستی کانگریس نے پیر کو ملاقات کی تصویریں آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔کانگریس کے اقلیتی سیل نے ان کی رہائی کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی تھی۔جیل سے رہا ہونے کےبعد محترمہ واڈرا نے فون کر کے ڈاکٹر کفیل اور



ان کے کنبے سے بات چیت کر کے ان کا حال معلوم کیا تھا اور ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایاتھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے کانگریس جنرل سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم بھی موجود تھے۔تقریبا ساڑھے سات مہینے متھرا جیل میں این ایس اے کے تحت بند رہے ڈاکٹر کفیل نے یو این ایچ آر سی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان میں عالمی حقوق انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور مخالفت کی آواز کو دبانے کے لئے این ایس اے کے غلط استعمال کی بات کہی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.