the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائی کے دوسرے دن ہی ہفتہ کے روز اپنے فرزند اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کے ساتھ یہاں ہری نواس سب جیل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز اپنی رہائی کے بعد جموں و کشمیر حکام سے اپنے بیٹے عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقی ہونے کی اجازت طلب کی تھی جس کو منظوری دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے نے قریب ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ منظر انتہائی جذباتی تھا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ



یہ صرف پارٹی کے دو بڑے لیڈروں کے درمیان طویل عرصے کی بعد ملاقات ہی نہیں بلکہ ایک باپ اپنے محبوس بیٹے کو زائد از سات ماہ کے بعد مل رہا تھا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم کردی۔ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 و 35 کے تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر زائد از سات ماہ سے نظر بند تھے۔
دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران سال گزشتہ پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.