: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن / نئی دہلی ، 24 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور برطانیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کی کوئی جگہ نہیں ہے اور انتہا پسند نظریات کی حامل قوتوں کو جمہوری آزادیوں کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعظم نریندر مودی، جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، جمعرات کو لندن میں اپنے ہم
منصب کیئر اسٹار مر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس بیان میں کہا کہ جمہوری آزادیوں کا غلط استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرنے پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، " ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔