تلنگانہ 20 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاؤن میں چوروں نے دو سونے کی دکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق، سرکاری اسپتال کے سامنے واقع شیو گولڈ سلور مرچنٹ کی دکان میں چوری کی واردات
انجام دی گئی۔ چوروں نے شٹر کے تالے توڑ کر دکان میں داخل ہوکر قیمتی زیوارات اڑا لیا۔اس کے بعد ایک اور دکان میں چوری کی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بودھن ٹاؤن کے سی آئی وینکٹا نارائن موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔