: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد : ریاستی وزیر افزائش و مویشی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ گھر کا مالک بننے کے خواب پورا کرنے کا سہراصرف چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراو کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جو تمام سہولیات کے ساتھ مفت ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیوں سے بالاتر ہوکر مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیر سرینواس یادو نے میڑچل ضلع کوریمولا علاقے میں 720 استفادہ کنندگاں میں ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات
تقسیم کئے۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ 10 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔قبل ازیں سرنیواس یادو نے سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ میں 200 استفادہ کنندگاں میں بی سی بندھو کے چیکس تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندراشیکھر راؤ وہ واحد چیف منسٹر ہیں جو بی سی بندھو دے رہے ہیں جو بی سی طبقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ کے سی آر حکومت کی حمایت کریں جو ہر طرح سے بی سی طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔اور استفادہ کرنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔