: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 جولائی :- بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کے بیٹوں -تیجسوي یادو اور تیج پرتاپ یادو کے خلاف بے نامی جائیداد کے معاملے میں کارروائی کرنے اور انہیں کابینہ سے نکال باہر کرنےکا آج مطالبہ کیا۔ بہار اسمبلی میں بی جے پی لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے
یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے آج اپنی یوم تاسیس کے موقع پر ملک بچاؤ ریلی کا انعقادکیا ہے، جو دراصل لالو پرساد یادو کی بے نامی پراپرٹی بچاؤ ریلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 90 دنوں کے دوران ہر دوسرے یا تیسرے دن یادو خاندان کی کسی نہ کسی بے نامی پراپرٹی کا انکشاف ہوتا رہا ہے۔