the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28نومبر (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو الزام لگایا کہ معیشت میں بدنظمی موجود ہے اور مہاراشٹر میں جمہوریت کی توہین کی گئی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی جمہوری اتحاد حکومت انتقام کے جذبہ سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو 100دن تک جیل میں رکھنا اس کی زندہ مثال ہے۔
پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں مودی۔شاہ کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ہر جنگ پوری



طاقت سے لڑے گی اور متحد ہوکر صورتحال تبدیل کردے گی۔
کانگریس کی صدر نے کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور انکا اختتام دہلی میں 14دسمبر کو ایک اجلا س سے ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بے شرمی سے جمہوریت کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا اتحاد بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران مہاراشٹر کے گوررنر بھگت سنگھ کوشیاری نے غیرذمہ دارانہ طریقہ سے کام کیا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.